وزیراعظم نے5سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری دیدی، ٹیکسٹائل برآمدات 20ارب 80کروڑ ڈالرتک لے جانےکا ہدف

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے 2020سے 2025تک کے لیے ٹیکسٹائل پالیسی کے مسودہ کی منظوری دے دی ہے ۔وزرات تجارت ٹیکسٹائل ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹیکسٹائل پالیسی منظوری کے لیے اقتصادی رابط کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے، ٹیکسٹائل پالیسی

منظوری کے لیے آئندہ ہفتے ای سی سی کو بھجوائی جائے گی۔دستاویزی پالیسی میں 2025تک ٹیکسٹائل برآمدات 20ارب 80کروڑ ڈالرتک لے جانے، بجلی اورگیس کے ٹیرف کم کرنے، ٹیکسٹائل سیکٹر کی مشینری کے لیے لانگ ٹرم فنانسنگ بڑھانے اورنئی منڈیوں تک رسائی سمیت ہیومین ریسورس ڈوپلمنٹ پر فوکس کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔دستاویز میں ٹیکسٹائل سیکٹرکو بجلی 9سینٹ سے کم کرکے 7.5سینٹ، آر ایل این جی گیس 6.5 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو، قدرتی گیس 786روپے ایم ایم بی ٹی یو اور 2025تک مین میڈ فائبر 30فیصد سے بڑھا کر 50فیصد تک استعمال کرنے اور مارک اپ کی شرح 5 فیصد تک برقرار رکھنے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close