گلگت بلتستان، جی بی3میں الیکشن، کونسی جماعت آگے نکل گئی؟ نتائج آنے کا سلسلہ شروع

گلگت (پی این آئی) گلگت بلتستان میں رہ جانے والے ایک حلقے میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔اب تک جی بی 3 کے 41 پولنگ سٹیشنز کے نتائج موصول ہوچکے ہیں ۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس حلقے میں تحریک انصاف کے امیدوار سہیل عباس 4 ہزار 862 ووٹ لے کر

پہلے نمبر پر ہیں۔ وفاق میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے امیدوار شفیع خان 2 ہزار 880 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پیپلز پارٹی کے آفتاب حیدر ایک ہزار 647 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں 15 نومبر کو 23 حلقوں میں ووٹنگ ہوئی تھی جبکہ 24 ویں حلقے میں تحریک انصاف کے امیدوار کے انتقال کے باعث پولنگ ایک ہفتے بعد آج (اتوار کو) ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close