کیا عدالتی فیصلے کے باوجود جلسے کرنے والی قیادت کیخلاف کریمنل کیس بنیں گے؟اپوزیشن قیادت کو خبردار کر دیا گیا

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم جلسوں سے خوفزدہ نہیں ، حکومت نے اپوزیشن کو پہلے بھی تین شہروں میں جلسے کرنے دیئے ،کورونا وباء شدت اختیار کر رہی ہے ، ایسی صورتحال میں جلسے کرنا عوام کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے، عدالتی فیصلے کے

باوجود جلسے کیا جائے تو لیڈر شپ کیخلاف کریمنل کیسز بننے چاہئیں۔ہم نے خیبر پختونخوا میں 21 نومبر کو ہونیوالا جلسہ منسوخ کیا ہماری بھی ساری تیاریاں مکمل تھیں ۔ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم جلسوں سے خوفزدہ نہیں ، حکومت نے اپوزیشن کو کوئٹہ ، گوجرانوالہ اور کراچی میں جلسے کرنے دیئے ۔ کورونا وباء شدت اختیار کر رہی ہے ۔ ایسی صورتحال میں جلسے کرنا عوام کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن عدالتی فیصلے کے باوجود جلسے کرتی ہے تو لیڈر شپ آرگنائزر اور انتظامیہ کیخلاف کریمنلز کیسز بننے چاہئیں ۔ کورونا کی صورتحال پہلے جیسی نہیں یہ پہلے سے زیادہ خطرناک ہے ۔ کے پی کے میں کورونا کیسز کی شرح زیادہ ہے ۔ پہلے جو جلسے ہو گئے وہ ہو گئے اب کورونا پھیل رہا ہے ہم نے خیبر پختونخوا میں 21 نومبر کو ہونے والا جلسہ منسوخ کیا ہماری بھی ساری تیاریاں مکمل تھیں ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ایوان کا بھی ماحول خراب کر دیا ہے ۔ بات کرنے نہیں دیتے شور شرابا اور گالیاں دیتے ہیں جب دوسری طرف سے جواب آتا ہے تو الزام دوسروں پر لگا دیتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close