ایکشن پلان مانگ لیا گیا، پنجاب کےبڑے شہر کو کراچی کی طرز پر چار اضلاع میں تقسیم کرنے کا منصوبہ، c مانگ لیا گیا

لاہور(آئی این پی ) لاہور کو کراچی کی طرز پر چار اضلاع میں تقسیم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ ہفتہ کووزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کو 4 اضلاع میں تقسیم کرنے کی تجویز دی گئی۔وزیر اعلی نے عملی اقدامات کیلئے مکمل ایکشن پلان

مانگ لیا ہے۔اس ضمن میں آئندہ ہفتے وزیر اعلی کی زیرصدارت اجلاس میں معاملے کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاہور کو چار اضلاع میں تقسیم کرنے کی تجویز گورننس کو مزید بہتر کرنے کے پیش نظر دی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close