ناجائز حکمران بڑاکورونا ہیں، کوئی بہانہ نہ ملا توکہہ دیاکورونا کا خطرہ ہے، بڑے اپوزیشن لیڈر نےبڑا الزام لگا دیا

پشاور (آئی این پی ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ یہ حکومت عوام کی نہیں چوری کے مینڈیٹ کی نمائندہ ہے، حکومت کوکسی محاذ پر چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے ، کوئی بہانہ نہ ملا توکہہ دیاکوروناکا خطرہ ہے۔ ہفتہ کو پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا

فضل الرحمان کاکہنا تھاکہ کوئی بہانہ نہ ملا توکہہ دیاکوروناکا خطرہ ہے، ناجائز حکمران بذات خود بڑاکورونا ہیں، آج اتوار کو پشاور میں تاریخی جلسہ ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھاکہ ملک میں ناجائز حکومت کے خلاف تحریک جوبن پر ہے، عوام کے ووٹ چوری کرنے والوں کو آرام سے نہیں بیٹھنے نہیں دیں گے، ایک ٹرمپ چلا گیا،اب پاکستانی ٹرمپ کو بھی چلتا کریں گے۔سربراہ جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی) کا کہنا تھاکہ کورونا 19کے ساتھ ساتھ ہم کورونا 18کی بھی بات کرتے ہیں، پی ڈی ایم کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل ہوچکا ہے،پشاور کے بعد ہمارا اگلا جلسہ 26 نومبرکو لاڑکانہ میں ہوگا اور 30 نومبر کو ملتان میں بھی جلسہ کریں گے۔ان کاکہنا تھاکہ ہم ملک کے ہر مکتبہ فکر اور ہر طبقہ کی نمائندگی کررہے ہیں، پشاورکے شہری بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)کی حالت دیکھ کر ملک کی حالت جان سکتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close