وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ کمیشن اسد عمر نے نوجوانوں کے لیے خوشخبری کا اعلان کردیا ، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نیشنل یوتھ کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ یوتھ کونسل کی سربراہی وزیراعظم عمران خان

خود کریں گے ، جس کے لیے ملک بھر سے 50 نوجوانوں کا انتخاب کیا جائے گا ، یہ نوجوان وزیراعظم کے ساتھ مل کرایسی پالیسیاں تشکیل دیں گے جن کی انہیں ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ کونسل میں شمولیت کے لیے نوجوان کامیاب جوان پروگرام کی ویب سائٹ سے اپلائی کریں جہاں سے 50 بہترین قابل نوجوانوں کا کونسل کی رکنیت کے لیے انتخاب کیا جائے گا ، جس کے لیے یوتھ کونسل کی سلیکشن کا طریقہ کار انتہائی شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ پاکستان بننے اور وزیرعظم کی جدوجہد میں نوجوانوں نے کلیدی کردار ادا کیا ، جب کہ عمران خان نے بھی اپنی ساری جدوجہد نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے کی ہے ۔قبل ازیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے مزید کہا کہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں حکومت نوجوانوں کو روزگار کی سہولیات دینے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے ، حکومت نوجوانوں کو ہر قسم کا مالی تعاون فراہم کرے گی۔ معیشت کا پہیہ رواں رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گے ، کامیاب جوان پروگرام کے تحت رقم حاصل کرنے والے نوجوانوں نے کاروباری سرگرمیاں شروع کردی ہیں ، کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا ، جب کہ ٹائیگرزفورس کو ای گورننس سسٹم کے ذریعے میدان میں اتارا جائے گا ، اسی طرح وفاقی حکومت نے نوجوانوں کیلئے قرض کی حد اڑھائی کروڑ تک بڑھا دی ہے۔

close