سندھ میں بدترین گورننس گلگت میں آپ کی ہار کی وجہ ہے، بلاول زرداری کی دھاندلی کی منطق نرالی ہے، ریجیکٹڈ بلاول اب آزاد امیدواروں سے بھیک مانگ رہے ہیں

اسلام آباد (پی این آئی)سندھ میں بدترین گورننس گلگت میں آپ کی ہار کی وجہ ہے، بلاول زرداری کی دھاندلی کی منطق نرالی ہے، ریجیکٹڈ بلاول اب آزاد امیدواروں سے بھیک مانگ رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل کہتے ہیں کہ گلگت عوام کی طرف سے ریجیکٹڈ بلاول اب

آزاد امیدواروں سے بھیک مانگ رہے ہیں، سندھ میں بدترین گورننس گلگت میں آپ کی ہار کی وجہ ہے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ بلاول زرداری کی دھاندلی کی منطق نرالی ہے، جہاں ان کے امیدوار جیتیں وہاں الیکشن ٹھیک جہاں ہارے وہاں دھاندلی ہے۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ ایک طرف زیادہ ووٹوں کی بات دوسری طرف دھاندلی کا رونا بلاول کی ذہنی پسماندگی کا عکاس ہے، ہارنے کے بعد اب دھاندلی کا راگ الاپنا ان کی منافقت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہر الیکشن کے بعد دھاندلی کا بیانیہ اپناکر دربدر کی خاک چھاننا ان کا مقدر ہے، پرچی چیئرمین کو سیاسی بلوغت تک پہنچنے کے لیے مزید دس سال چاہئیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہار برداشت نہ ہوئی تو بلاول بھٹو دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا تھاکہ جی بی 2 گلگت 2 سے انشاء اللّہ جلد خوشخبری ملےگی، بس آزادامیدوار صرف جنوری تک کا انتظار کریں، کامیاب امیدوار گلگت بلتستان کے حقوق کا تحفظ کریں، اپنے اصولوں پرکھڑے رہیں اور وفاق کو فیصلہ کرنےکا اختیار نہ دیں۔اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی حکومت بنانےمیں لگےہیں، وہ اپنے عہدے کا پاس نہیں رکھ سکے، الیکشن کمشنر اپنی ملاقاتوں کی تفصیلات عوام کے سامنے لائیں۔بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہاں تو آرٹی ایس کا معاملہ نہیں، ہمیں سرکاری نتائج کا انتظار ہے، پی ٹی آئی والے آزاد امیدواروں کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close