لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے فیصل آباد کی ترقی و خوشحالی کے لئے 13ارب روپے کے پیکیج کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ فیصل آباد ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا- ترقیاتی پیکیج کے تحت فیصل آباد میں سڑکیں، پارکس ، سیوریج اور پینے کے صاف پانی کے منصوبے شروع کئے جائیں
گے اوراس پیکیج کے تحت صحت او رتعلیم کی سہولتوں کو بہتر بنائیں گے-یہ پیکیج سالانہ ترقیاتی پروگرام کاحصہ ہوگا-فیصل آباد ترقیاتی پیکیج پر تیزی سے عملدرآمد کر کے دکھائیں گے- وہ آج فیصل آباد میں برآمد کنندگان اور تاجر برادری سے خطاب کررہے تھے-وزیراعلی نے کہاکہ فیصل آباد پاکستان کا مانچسٹر ہے-وزیراعظم عمران خان کو فیصل آباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں-تمام علاقوں کی یکساں ترقی تحریک انصاف کا منشور ہے-انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کی ہیں اور پنجاب نے اس ضمن میں لیڈ لی ہے-پنجاب میں کاروبار کا پہیہ تیزی سے چل رہاہے-انہوںنے کہاکہ پنجاب میں ہماری حکومت سے قبل سیمنٹ کی 12فیکٹریاں تھیں-ہماری حکومت نے 5سیمنٹ فیکٹریوں کو این او سی جاری کردئیے ہیں-دسمبر تک مزید 16فیکٹریوں کو این او سی جاری کردئیے جائیں گے-پنجاب حکومت صوبے میں 13سپیشل اکنامک زونز کے قیام کی منظوری دے چکی ہے-وفاقی حکومت نے 7 سپیشل اکنامک زونز کے قیام کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے ہیں- وزیراعظم عمران خان نے آج کشمیر انڈرپاس کے منصوبے اور ماڈل پولیس سٹیشن کا افتتاح کیاہے-پنجاب بھر میں نئے ماڈل تھانے بنا رہے ہیں-101 نئے تھانوں کی اراضی محکمہ پولیس کو منتقل کر دی گئی ہے-پولیس کو 600 نئی گاڑیاں فراہم کی جاچکی ہیں-محکمہ پولیس میں 10ہزار بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے-انہوںنے کہاکہ عوام کے مسائل حل کریں گے-فیصل آباد میں پہلے بھی آیا اور آج وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ پھر آیا ہوں- ترقیاتی پیکیج فیصل آباد کے شہریوں کاحق ہے جو ہم نے انہیں لوٹایا ہے- نیاپاکستان بن رہاہے او رسب کو نیا پاکستان نظر بھی آئے گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں