گلگت بلتستان الیکشن، وہ حلقہ جہاں ن لیگی امیدوار کو صرف ایک ووٹ ملا، واحد ووٹ کس نے ڈالا؟ ووٹر کی تلاش شروع

اسلام آباد (پی این آئی) معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ جی بی میں شگر کے ایک پولنگ اسٹیشن سے (ن )لیگ کے امیدوار کو صرف ایک ووٹ ملا ہے۔ایک انٹرویومیں معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ جی بی میں شگر کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق ن

لیگ کے امیدوار طاہر شگری کو صرف ایک ووٹ ملا ہے۔انہوںنے کہاکہ اس ووٹر کو سب ڈھونڈ رہے ہیں، مریم نواز نے بھی فون کیا، ن لیگ اس اکلوتے ووٹر کو شاید سی ای سی میں شامل کرنا چاہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close