ابھی تک کسی امیدوار نے دھاندلی کی شکایت نہیں کی، جی بی میں آر ٹی ایس نہیں بیٹھے گا، چیف الیکشن کمشنر کا اعلان

گلگت (پی این آئی)ابھی تک کسی امیدوار نے دھاندلی کی شکایت نہیں کی، جی بی میں آر ٹی ایس نہیں بیٹھے گا، چیف الیکشن کمشنر کا اعلان،چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان نے کہا ہے کہ عام انتخابات کی طرح جی بی میں آر ٹی ایس سسٹم نہیں بیٹھے گا۔ چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز نے کہا کہ جی بی انتخابات کے سلسلے

میں مینڈیٹ چوری کرنے اوردھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔انھوں نے کہا عام انتخابات کی طرح جی بی میں آرٹی ایس سسٹم نہیں بیٹھے گا، شفاف الیکشن کرانے کے لیے تمام انتظامات کر لیے ہیں، گلگت بلتستان کا یہ تاریخی الیکشن ہوگا۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ نتائج کے حصول کے لیے تمام ترانتظامات کرلیے گئے ہیں، نتائج وصولی کے لیے گاڑیوں سمیت گھوڑوں کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔راجہ شہبازنے کہا کہ ابھی تک کسی امیدوارنے دھاندلی کی کوئی شکایت نہیں کی، میں اسلام آباد دھاندلی کے لیے نہیں بیلٹ پیپر کے حصول اور سینیٹ کو بریفنگ دینے گیا تھا۔انھوں نے واضح کیا کہ پولیس بھی صاف اور شفاف انتخابات کرا سکتی ہے، ہم نے چاروں صوبوں سے پولیس کو بلوا کرانتخابی عمل کو جاری رکھا ہے،اس بارفوج کو پولنگ اسٹیشن پرآنے کی زحمت نہیں دی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں