ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا پی ڈی ایم کامشترکہ فیصلہ ہوگا، کسی ایک جماعت کا نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اصلاحات کی طرف جانے کیلئے ذمہ دار ہی سے بات کرنی
ہوگی، بلاول اور مریم کے الفاظ میں تعبیر کا فرق ہوسکتا ہے مگر دھاندلی کے ذمہ دار کا نہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کچھ لوگ شخصیات کا نام لینے سے اس لیے گریز کرتے ہیں کہ اس سے ادارے کا تاثر بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات ہوئے تو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہوں گے، بلاول اور مریم کے بیانات میں کوئی تضاد نہیں، موجودہ حکومت کا دھاندلی کی پیداوار ہونے پر دونوں کا اتفاق ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئی جی سندھ واقعے پر انکوائری میں مثبت پہلو بھی ہے، ٹرمپ ہٹ گیا مودی اور عمران کا وقت بھی آنے والا ہے، حکومتی جلسوں سے کورونا نہیں پھیلتا تو اپوزیشن کے جلسوں سے بھی نہیں پھیلے گا، پی ڈی ایم کے جلسے ہر صورت ہوں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں