اسلام آباد (پی این آئی ) گلگت بلتستان انتخابات سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کو ایک اور بڑا دھچکا، اہم رہنماکا پارٹی چھوڑنے کا اعلان، کس جماعت میں شمولیت اختیار کر لی ۔ سابق وزیر منصف داد کے صاحبزادے راجہ نعیم منصف داد نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق مسلم کانفرنس نےآزادکشمیرمیں مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ اڑادی ،
سابق وزیر منصف داد کے صاحبزادے نعیم منصف داد مسلم کانفرنس میں شامل ہوگئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نعیم منصف دادنےسردارعتیق کی موجودگی میں شمولیت کاباضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا حلقہ چڑھوئی میں مسلم کانفرنس کومضبوط بنائیں گے، حلقہ چڑھوئی مسلم کانفرنس کاقلعہ بنے گا۔اس موقع پر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد سرداد عتیق نے کہا کہ تبدیلی کے اثرات آزادکشمیر کی سیاست پر مرتب ہونگے، آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا تجربہ ناکام ہوگیا۔سرداد عتیق کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جبر کر کے مسلم کانفرنس کو توڑا تھا، جی بی صوبےکی بات ہوئی تو راجہ فاروق نیلم چلے گئے اور آج رونا دھونا شروع کردیا ہے، راجہ فاروق حیدراب اقتدارآپ کو ٹھوکر مارنا چاہتا ہے۔یاد رہے چند روز قبل ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر میجر (ر) امین نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں