ماہانہ 8 ہزار بچے غذائی قلت کا شکار ہو رہے ہیں، پنجاب حکومت کو بھجوائی جانے والی رپورٹ میں خوفناک انکشاف

لاہور( این این آئی ) پنجاب حکومت کو بھجوائی جانے والی رپورٹ میںماہانہ 8 ہزار بچوں کے غذاتی قلت کاشکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، وزیراعلی پنجاب کو بھجوائی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ماہانہ 8 ہزار بچے غذائی قلت کا شکار ہورہے ہیں۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ چیف منسٹر سٹننگ پروگرام کے تحت

اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ لاہور کے گردونواح کے دیہاتی علاقوں سمیت صوبہ بھر میں 716 غذائی کمی سے بچائو اور علاج کیلئے مراکز قائم کئے گئے ہیں، جبکہ آئوٹ پیشنٹ تھراپیسٹ کے مراکز قائم کئے گئے ہیں ،ان مراکزپر8 ہزارکی ماہانہ بنیادپرغذائی کمی کا شکار بچوں کا علاج کیا جارہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ58 خصوصی سٹیبلائزئشن سنٹربھی قائم کئے گئے ہیں۔ماں اور نومولود کی صحت کی مانیٹرنگ کیلئے ایک ہزار 195 مراکز بھی قائم کئے گئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں