شادی سے واپس آنے والے خاندان سے بھرا چنگچی رکشہ نہر میں گر گیا، 20 افراد اللہ کو پیارے ہو گئے، واقعہ کہاں اور کیسے پیش آیا؟

ڈیرہ اسماعیل خان(پی این آئی)شادی سے واپس آنے والے خاندان سے بھرا چنگچی رکشہ نہر میں گر گیا، 20 افراد اللہ کو پیارے ہو گئے، واقعہ کہاں اور کیسے پیش آیا؟، ڈیرہ اسماعیل خان میں چنگچی رکشہ نہر میں گر گیا جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈیرہ اسماعیل خان کی سی آر بی سی نہر میں چنگ چی

رکشہ گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سی آر بی سی نہر سے 16 لاشیں نکالی گئی ہیں، مرنے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔گزشتہ روز 4 خواتیں کی لاشیں نکالی گئی تھیں اور 3 افراد کو زندہ نکالا گیا تھا تین افراد کو زندہ نکال لیا گیا تھا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شادی کی تقریب سے واپس آتے ہوئے جھنگی کے مقام پر لوڈر رکشہ بے قابو ہوکر سی آر بی سی نہر میں جا گرا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close