بلاول بھٹو کا گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ اور کابینہ کے ارکان کو اپنے ساتھ چین لے جانے کا اعلان ، وجہ کیا بتا دی؟

اسلام آباد /نگر(آئی این پی )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کے 15 نومبر کو گلگت بلتستان کے انتخابات جیتنے کے بعد گلگت بلتستان کے وزیراعلی اور کابینہ کے دیگر اراکین کو اپنے ساتھ چین لیکر جائوں گا اور چین کی حکومت سے بات کروں گا کہ سی پیک کا فائدہ پہلے گلگت بلتستان کو ملنا چاہیے چین

اور پاکستان کی دوستی کے معمار شہید ذوالفقارعلی بھٹو ہیں پیپلزپارٹی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ لاء آپس میں 50 سال سے تعلق ہے۔منگل کے روز نگر کے علاقہ غلمت میں پارٹی کے کارکنوں اور عہدیداروں کے کنوینشن جو کارنر میٹنگ کی شکل اختیار کر گیا کیونکہ غلمت کے شہریوں کی بڑی تعداد گراونڈ میں پہنچے گئی جبکہ ہزاروں لوگوں نے سڑک کے کنارے کھڑے ہوکر پیپلزپارٹی سے اظہار یکجہتی کیا حاجی فدا حسین جس کا تعلق مسلم لیگ ن سے تھا اور مسلم لیگ ن کے سابقہ ٹکٹ ہولڈر بھی تھا نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی ضلع نگر کی نائب صدر صنوبر قریشی نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ نگر شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے مگر افسوس کے اس سرزمین پر کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے نہ سڑکیں ہیں نہ کوئی کالج ہے مگر پیپلزپارٹی انتخابات جیت کر نگر سمیت گلگت بلتستان کے ہر علاقے میں ترقیاتی کام کروائی گئی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کے میں گلگت بلتستان کے چپے چپے گیا ہوں مجھے بخوبی علم ہے کہ کس کس علاقے کے عوام مشکل زندگی گذار رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے اس عہد کا اظہار کیا کہ وہ راکا پوشی اورقراقرم کی پہاڑوں کو گواہ بنا کر وعدہ کرتا ہوں کہ گلگت بلتستان کے عوام کو حق حاکمیت بھی دلائون گا حق ملکیت بھی دلائون گا اور حق روزگار بھی دلائوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرا یہ بھی وعدہ ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام سے 70 سال میں کی گئی نا انصافیوں کا ازالہ کروں گا۔۔۔۔

close