کیا اہم فیصلے ہوئے؟ کوئی نہیں جانتا،جے یو آئی (ف) کی مرکزی مجلس شوری ٰ کا بند کمرے میں ا جلاس، مولانا فضل الرحمن میڈیا سے بات چیت کیے بغیر روانہ

اسلام آباد (آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام(ف) کی مرکزی مجلس شوری ٰ کا اجلاس رات گئے تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا، بند کمرے میں اجلاس کو خفیہ رکھا گیا، مولانا فضل الرحمن میڈیا سے بات چیت کیے بغیر روانہ ہوگئے۔ منگل کے روز اسلام آباد میں جامعہ فاروق اعظم میں مرکزی شوریٰ کا اجلاس

سہ پہر شروع ہوا جو رات ساڑھے نو بجے رات تک جاری رہا اجلاس میں پارٹی بیانیہ اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے تعلقات پر غور لیا گیا ۔اجلاس میں پارٹی میں ڈسپلن برقرار رکھنے سے متعلق بھی امور کا جائزہ لیا گیا اجلاس کا کوئی باقاعدہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا اور کوئی میڈیا بریفنگ نہیں ہوئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close