پاکستان میں کورونا وائرس بڑا خطرہ بننے لگا، 24 گھنٹے میں نئے مریضوں اور جان سے جانے والوں کی تفصیل جانیئے

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس بڑا خطرہ بننے لگا، 24 گھنٹے میں نئے مریضوں اور جان سے جانے والوں کی تفصیل جانیئے۔پاکستان میں کورونا وائرس کےایک ہزار650نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد3 لاکھ 44 ہزار839 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے

جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا سے9 اموات ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6ہزار977تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے3 لاکھ18 ہزار881 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 18 ہزار981 زیرعلاج ہیں۔سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 50ہزار169 اور پنجاب میں ایک لاکھ 6 ہزار922 ہے۔ خیبرپختونخوا40 ہزار657، اسلام آباد21ہزار861، بلوچستان16ہزار106، آزاد کشمیر4 ہزار 758 اورگلگت میں4ہزار366 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار408 اور سندھ میں 2 ہزار 684 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار288، اسلام آباد241، بلوچستان154، ‏گلگت بلتستان93 اور آزاد کشمیر میں109 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close