سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنیوالے طلبا کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (پی این آئی) محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری سکولوں میں مفت لنچ فراہم کرنے کے منصوبے کا آغاز کر دیا، بچوں میں غذائی قلت کو دور کرنے کیلئے پرائمری سکول کے بچوں کو مفت دوپہر کا کھانا فراہم کرنے کے لئے منصوبے کا آغاز ہو گیا ہے، اس بارے میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے سماجی رابطے

کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے محکمہ سکول ایجوکیشن نے پرائمری کے طلبہ و طالبات کو دوپہر کا لنچ سکول میں ہی مفت دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس منصوبے کے لئے حکومت کو اللہ والے ٹرسٹ کا تعاون حاصل ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے تمام پرائمری سکولوں کے طلبہ کو اس منصوبے کے تحت دوپہر کا کھانا مفت دیا جائے گا، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ابتدائی طور پر اس منصوبے کو پنجاب کے سو سکولوں سے شروع کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں