مریم بی بی ،دھاندلی کا بیانیہ ٹرمپ کا نہیں چلا تو آپ کا کیا چلے گا؟فردوس عاشق اعوان نے ٹرمپ کے جاتے ہی اس کی واٹ لگا دی

لاہور( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم بی بی دھاندلی کا بیانیہ ٹرمپ کا نہیں چلا تو آپ کا کیا چلے گا،حکومت جا نہیں رہی حکومت آگے بڑھتی جا رہی ہے اور آگے بڑھتی ہی جائے گی۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک

انصاف کی حکومت اس قوم کو ایک عظیم قوم بنا کے ہی دم لے گی،مریم نواز نے گلگت بلتستان میں انتخابات سے پہلے ہی دھاندلی کا شور مچانا شروع کردیا، چور مچائے شور کے مصداق آج ان کو اپنا دور یاد آ رہا ہے جب ان کی حکومت میں گلگت بلتستان میں دھاندلی کے ذریعے نتائج بدلے گئے۔ ہم ان کو یقین دلاتے ہیں کہ انشااللہ نئے پاکستان میں ایسا نہیں ہوگا۔مریم بی بی اوربلاول بھول گئے ہیں کہ گلگت بلتستان میں نواز لیگ اورپیپلز پارٹی اپنی اپنی باریاں لگا چکے ہیں لیکن نتیجہ ہمیشہ صفر نکلا۔یہ تحریک انصاف کی حکومت ہے جس نے گلگت بلتستان کواختیارات دینے کا دیرینہ مطالبہ مکمل کرنے کاوعدہ کیا،انشااللہ ہم گلگت بلتستان کی تقدیربدل کردکھائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں