پی ٹی آئی کے لیے بڑا چیلنج، جہانگیر ترین بیٹے کے ہمراہ 7 ماہ بعد لاہور پہنچ گئے، میڈیا سے کیا گفتگو کی؟

لاہور(پی این آئی)پی ٹی آئی کے لیے بڑا چیلنج، جہانگیر ترین بیٹے کے ہمراہ 7 ماہ بعد لاہور پہنچ گئے، میڈیا سے کیا گفتگو کی؟، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین لندن سے لاہور پہنچ گئے۔جہانگیر ترین کے ہمراہ ان کے صاحبزادے بھی موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے

سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نجی ائیر لائن کی پرواز ای کے 624 کے ذریعے براستہ دبئی لاہور پہنچے، جہانگیر ترین کے ہمراہ ان کے صاحبزادے بھی موجود تھے۔جہانگیر ترین 7 ماہ ہیمپشائر کنٹری ہوم میں مقیم رہے اور جہانگیر ترین نے برطانیہ میں قیام کے دوران کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ علاج کی غرض سے باہر گیا تھا۔سات سال سے ہر سال علاج کے لیے باہر جاتا ہوں،اپوزیشن کا کام ہے الزام لگانا، جواب دینا ضروری نہیں،اللہ کا شکر ہے میرا تمام کاروبار صاف شفاف ہے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین 7 ماہ بعد برطانیہ سے وطن واپس پہنچے ہیں۔ جہانگیر ترین شوگر انکوائری رپورٹ آنے کے بعد لندن چلے گئے تھے اور جہانگیر ترین نے علاج کی غرض سےلندن میں قیام کیا۔

close