لندن (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان علیحدگی کے بعد سے ہی عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔ عمران خان کی اہلیہ ہونے کی حیثیت سے انہوں نے ان کے حق میں جو بیان دئے ، ان سے علیحدگی کے بعد ان بیانات کے بالکل
برعکس انکشافات کیے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے سپورٹرز کہتے ہیں کہ ریحام خان نے اپنی زندگی میں بہت جھوٹ بولے ہیں، ان کا ہر بیان ان کے اپنے بیان سے مطابقت نہیں رکھتا، ریحام خان یوٹرن ماسٹر ہیں جو اپنے ہر بیان پر یوٹرن لے لیتی ہیں اور بلا سوچے سمجھے ہی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتی ہیں۔ ان کی انہی حرکتوں سے ان کی باتوں پر یقین کرنا مشکل ہے اور اب کوئی بھی ان کی باتوں کو اہمیت نہیں دیتا لیکن وہ پھر بھی عمران خان پر تنقید کر کے لوگوں کی توجہ حاصل کرنا چاہتی ہیں اور ہمیشہ اپنے پاؤں پر ہی کُلہاڑی مار لیتی ہیں۔ریحام خان اکثر اوقات عمران خان کے ساتھ گزارے گئے وقت کا ذکر بھی کرتی رہتی ہیں جس کو وہ اپنی زندگی کا بدترین وقت قرار دیتی ہیں۔حال ہی میں ایک صارف نے عمران خان اور ریحام خان کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ کو یہ وقت یاد آتا ہے ؟ جس کا جواب دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ اس وقت تک نہیں جب تک آپ مجھے یاد نہ دلائیں۔یہ ایک خوفناک وقت تھا۔ریحام خان نے سابق شوہر کے ساتھ بنائی گئی تصویر پر بھی تبصرہ کیا جس میں دونوں نے ایک ہی رنگ پہن رکھا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس دن عمران خان کی گرل فرینڈ ناراض تھیں کیونکہ ہم دونوں نے گرے رنگ کا سوٹ پہن رکھا تھا،وہ کافی مشکل میں تھے۔واضح رہے ریحام خان مشہور ٹی وی اینکر ہیں، پاکستان آنے سے قبل بی بی سی میں موسم کا حال سُناتی رہی ہیں، پاکستان آنے کے بعد پروگرام کا آغاز کیا، انکی شادی عمران خان سے ہوئی، جو زیادہ عرصہ نہ چل سکی، اور نو مہینے بعد ہی دونوں میں طلاق ہو گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں