اسلام آباد (پی این آئی) حکومت پر مشکل وقت آن پڑا؟ عمران خان کا ایک اور اہم ساتھی مستعفی ہو گیا…. وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد سید قاسم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنے معاون خصوصی شہزاد سید قاسم کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پراستعفیٰ
دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے استعفیٰ منظور ہونے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ شہزاد سید قائسم وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے کوآرڈی نیشن آن مارکیٹنگ ڈویلپمنٹ منرل ریسورسز تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں