سعودی عرب جانیوالے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، پی آئی اے کو خصوصی اجازت مل گئی

ریاض(پی این آئی) پاکستان سے ہر سال 16 سے 17 لاکھ کے قریب زائرین عمرہ کی غرض سے سعودی عرب جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ لاکھوں پاکستانی فریضہ حج اور روزگار کی غرض سے بھی سعودی عرب جاتے ہیں۔ پی آئی آے کی زیادہ تر عمرہ ، حج اور عام پروازیں جدہ اورریاض ایئرپورٹ پر ہی اُترتی ہیں۔ اس

لیے عمرہ اور حج کے ان دنوں میں یہاں بہت زیادہ رش ہوتا ہے جس سے زائرین کو کئی بار پریشانی سے بھی گزرنا پڑتا ہے۔تاہم اب ایک اور سعودی شہر کے لیے پی آئی اے کو پروازوں کی اجازت مل گئی ہے۔ پی آئی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے القصیم کے لیے بھی پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ القصیم کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں روانہ ہوا کریں گی۔پی آئی اے کی جانب سے ملتان کے لیے پہلی پرواز 19 نومبر کو روانہ ہو گی۔جس کے بعد اسلام آباد اور ملتان سے القصیم کے لیے ہفتہ وار دو پروازوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ اس سے پہلے پی آئی اے کی پروازیں جدہ، ریاض، مدینہ اور دمام کے لیے روانہ ہو رہی تھیں، اب القصیم کے بھی شامل ہونے سے یہ پی آئی اے کا پانچواں اسٹیشن ہو گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کر کے ان سے القصیم کے لیے پروازیں چلانے کی درخواست کی ہے۔کیونکہ جدہ اور ریاض کے ایئرپورٹس کے مقابلے میں قصیم ایئرپورٹ پررش کم ہوتا ہے ۔جس کی اب اجازت مل گئی ہے۔ قصیم کے لیے پروازیں شروع ہونے سے پاکستانی زائرین کو بڑی سہولت ہو گی۔ جدہ ایئرپورٹ کی طرف جاتے ہوئے پرواز میقات کی حدود سے گزرتی ہے جس کی وجہ سے دورانِ پرواز ہی احرام باندھ لیا جاتا ہے۔تاہم القصیم کی پرواز میں دورانِ پرواز احرام باندھنے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ القصیم میقات کی حدود سے باہر ہے اور مکہ سے اس کا فاصلہ صرف ڈیڑھ گھنٹے کا ہے۔

close