پاکستان کی سیاست بدل گئی، منہ پر ہاتھ پھیرنے والوں کی پریشانی بلا وجہ نہیں،پاک افواج کی جگہ ہمارے دلوں میں ہے، مریم نواز کا انتخابی جلسے سے خطاب

سکردو(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست بدل گئی اور بدلے گی، منہ پر ہاتھ پھیرنے والوں کی پریشانی بلا وجہ نہیں، جھوٹے وعدوں کرنے والوں کو گھر پہنچا کر آنا ہے، جعلی وزیراعظم کا گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا وعدہ بھی جھوٹ ہے۔پاک افواج کی جگہ

ہمارے دلوں میں ہے، جمعرات کو گلگت بلتستان الیکشن کے سلسلے میں منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ گمبہ کے لوگوں کی دل سے قدر کرتی ہوں، جو لوگ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ووٹ کا حق صرف ان کا ہے، آپ لوگوں کی آواز بن کر دکھائوں گی،ایک جعلی وزیراعظم صوبہ گلگت بلتستان کا اعلان کر کے چلے گئے، نوکریاں دینے کا وعدہ کس کا تھا ؟ آپ لوگوں نے عوام کے چینی اور آٹے کے پیسے جیبوں میں ڈال لیے، آپ کا ہر وعدہ جھوٹا ہے، جھوٹے وعدے کرنیوالوں کو گھر پہنچا کر آنا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کیا سکردو کے کسی نوجوان کو نوکری ملی ؟ 50 لاکھ گھروں میں سے کوئی گھر ملا ؟ گلگت بلتستان پر جب میٹنگ ہو رہی تھی وزیراعظم ساتھ والے کمرے میں چھپ کر بیٹھے تھے، آخری دھکا گلگت بلتستان کے عوام لگائیں گے۔ انہوں نے کہا عوام جانتے ہیں نواز شریف وعدہ نبھانے والا شخص ہے، نواز شریف نے آپ کو یونیورسٹیاں، ترقیاتی منصوبے دیئے، جو آپ کا حق تھا، نواز شریف آج بھی عوام کے حق کیلئے چٹان کی طرح کھڑے ہیں،انہوں نے کہا ظلم کے آگے سر نہیں جھکائیں گے، ووٹ چوروں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے، گلگت بلتستان میں ووٹ چوری کیا تو تماشہ پوری دنیا دیکھے گی، نواز شریف آپ کو پہاڑوں کی طرح بلند دیکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا الیکشن والے دن اپنے حق اور حرمت کیلئے کھڑے ہونا ہے، پارٹی چھوڑنے والوں کا گھیرا کرنا ہے، انہیں ووٹ نہیں دینا، جو ووٹ چوری کر کے آتے ہیں وہ ووٹ چوروں کو جوابدہ ہیں، ہم آپ کے ووٹوں سے آتے ہیں، آپ کو جوابدہ ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close