وزیر اعظم پاکستان کا کٹاپالنے کا منصوبہ، رجسٹریشن کا آغاز،پروگرام کیلئے درخواستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ،ایک کسان کتنے کٹےرجسٹرڈ کروا سکتا ہے ؟

قصور(این این آئی )وزیر اعظم پاکستان کے منصوبہ برائے کٹا فربہ پروگرام میں رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک قصور ڈاکٹر محمد عدیل سیال کے مطابق ضلع قصور میںفارمرز کٹا فربہ پروگرام کیلئے فارم اور درخواستوں کے حصول کیلئے تحصیل کی سطح پر ڈپٹی ڈائریکٹر ز لائیو سٹاک کے دفاتر میں

دفتری اوقات کے دوران رابطہ کریں ۔ متعلقہ پروگرام کیلئے درخواستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی جارہی ہیں ۔ کٹا فربہ پروگرام میں کٹے کی عمر 1سال سے لیکر ڈیڑھ سال تک ہونا ضروری ہے ۔ کٹا فربہ سکیم میں فارمر زیادہ سے زیادہ 25کٹے رجسٹر کروا سکتا ہے ۔ کٹا فربہ سکیم میں نئے اور زیادہ کٹے رکھنے والے فارمر ز کو ترجیح دی جائیگی اور رجسٹرڈ کٹو ں کو حفاظتی ٹیکہ جات و علاج معالجہ کی سہولیات محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے مفت مہا کی جائینگی ۔ پروگرام کی مزید تفصیل بتاتے ہوئے ڈاکٹر محمد عدیل سیال نے کہا کہ کٹے متوازن خوراک پر پالیں جائیں گے ۔ رجسٹریشن کے بعد کٹا فربہ پروگرام کے تحت 90دن تک پالنا ضروری ہے جو کٹے محکمہ کی طرف سے مقرر کردہ وزن 700گرام اوسط روزانہ کی بنیاد پر بڑھوتری نہیں کرینگے انہیں سکیم سے خارج کر دیا جائیگا ۔ مقررہ مدت 90دن مکمل ہونے پر محکمہ کی تصدیق کے بعد مالکان کو 4ہزار روپے فی کٹا برائے 3ماہ محکمہ کی طرف سے بذریعہ بینک اکائونٹ چیک بنام مالک مالی معاونت کی جائیگی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کٹا فربہ سکیم کا مقصد فارمرز کو خوراک کی مد میں مالی معاونت کرنا ، فارمرز میں ڈیری و میٹ فارمنگ کا رجحان پیدا کرنا ہے جس سے ملک میں گوشت کی پیدوار میں اضافہ کر کے زرمبادلہ اور معاشی ترقی میں بہتری لانا ہے ۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close