رکن قومی اسمبلی کنول شوذب کا پڑوسیوں کے ساتھ جھگڑے کا معاملہ، ایف آئی اے پڑوسیوں کوہراساں کرنے لگی، معاملہ ہائیکورٹ پہنچ گیا

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی کنول شوذب کا پڑوسیوں کے ساتھ جھگڑے کا معاملہ ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو ایف آئی اے کی جانب سے ہراساں کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو دو ہفتوں میں واقعے کی انکوائری رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا

، کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی ، تفصیلات کے مطابق پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے راجہ عبدالرحمان نامی شخص کی جانب سے ایف آئی اے کے خلاف دائر کردہ درخواست کی سماعت کی ، درخواست گزار نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے پڑوس میں رہائش پذیر رکن قومی اسمبلی کنول شوذب نے درختوں کی کٹائی کے معاملے پر لڑائی جھگڑے کے بعد دھمکیا ں دیں تھیں جس کے بعد ایف آئی اے کی جانب سے انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے، درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ عدالت درخواست گزار کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے گی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو دو ہفتوں میں انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو ہراساں کرنے والے افسران/اہلکاروں کے خلاف جرم ثابت ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی، عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو واقعے کی انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جامع رپورٹ جمع کرا نے کا حکم دے دیا، درخواست کی مذید سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی۔واضح رہے کہ تھانہ شالیمار کے علاقے ایف الیون ٹو کی سٹریٹ33کے مکان نمبر359میں راجہ عبدالرحمان نامی ریٹائرڈ افسراور انکی اہلیہکے ساتھ ان کے پڑوس میں رہائش پذیر تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی کنول شوذب کا درختوں کی کٹائی کے معاملے پر لڑائی جھگڑا ہوا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں