اگلا سال عام انتخابات کا سال قرار دیدیا گیا، جیت کس کی ہو گی؟ پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے 2021ء کو ملک میں انتخابات کا سال قرار دے دیا ، انہوں نے کہا کہ اگلا سال الیکشن کا سال ہے ، حکومت جو معیارسیٹ کررہی ہے اس کو بھی بھگتنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی لاہور کی احتساب عدالت میں سابق

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پہنچیں ، جہاں ان کی مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات بھی ہوئی جہاں وہ اپنے چچا اور کزن کے ساتھ بغل گیر بھی ہوگئیں ۔اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ حکومت خوف کا شکار ہے ، اس لیے شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں لایا گیا ، حکومت جو معیارسیٹ کررہی ہے اس کو بھی بھگتنا پڑے گا، ملک میں اگلا سال الیکشن کا ہے، جب کہ گلگت بلتستان الیکشن بھی مسلم لیگ (ن) ہی جیتےگی ۔چند روز قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 15جنوری تک استعفیٰ دے دیں گے ، سیکیورٹی الرٹ کی وجہ سے جلسہ موخر نہیں کرسکتے، حکومت کو اپنا خاتمہ نظر آرہا ہے ، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طرف سے یہ گفتگو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی طرف سے 25 اکتوبر کو ہونے والی جلسے میں شرکت کے لیے کوئٹہ پہنچنے کے موقع پر کی گئی ، جہاں سابق وزیراعطم نوازشریف کی صاحبزادی نے کہا کہ کیا جلسہ موخر کرنے سے سیکیورٹی تھریٹ ختم ہوجائے گا ، سیکیورٹی کے انتظامات کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ، کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ ہوا تو حکومت اس کی ذمہ دار ہوگی ، نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ بلوچستان کومسلم لیگ ن کی طرف سے ہمیشہ ترجیح دی گئی ، اسی لیے نوازشریف جب وزیراعظم بنے تو بلوچستان کو ترجیح دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close