ایاز صادق کا لہجہ بتا رہا ہے کہ وہ کسی اور کی زبان بول رہے ہیں، شہباز شریف کا درخواست ضمانت واپس لینا ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنی گیم کھیل رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا دعویٰ

لاہور( این این آئی) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا لہجہ بتا رہا ہے کہ وہ کسی اور کی زبان بول رہے ہیں،ایاز صادق کی گفتگو نواز شریف جیسی لگتی ہے اور ایاز صادق کے بیان کے پیچھے محرک کوئی اور ہے،شہباز شریف کا درخواست ضمانت واپس لینا

ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنی گیم کھیل رہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد زبیر کی ملاقات سے پہلے نواز شریف کا موقف اب والا نہیں تھا کیونکہ نواز شریف اس وقت نام لے لے کر للکار رہا ہے۔ نواز شریف کی بیان بازی کا پہلا مقصد مریم نواز کو لندن بلوانا اور دوسرا مقصد اپنی دولت بچانا ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ شہباز شریف کا درخواست ضمانت واپس لینا ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنی گیم کھیل رہے ہیں۔ایاز صادق کے بیان سے متعلق رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا موقف ہے کہ ہم نے ابھی نندن کو جہاز سمیت گرایا اور بھارتی پائلٹ کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق واپس بھیجا گیا،اگر ہمارے موقف میں ڈھیل آئے گی تو ملک کو نقصان ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close