انا للہ و انا الیہ راجعون، سینئر صحافی مرتضے درانی کی اہلیہ کی رحلت پرارشاد محمود کا اظہار افسو س

راولاکوٹ (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف آزادجموں وکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود نے ممتاز صحافی اور سابق مشیر مرتضے درانی کی اہلیہ کی رحلت پر گہرے رنج وغم اور مرحومہ کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود نے پی ٹی آئی کے

کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ مرحومہ کے لیے دعامغفرت اور مرتضے درانی اور ان کے بچوں کے لیے صبر کی دعاکریں۔ مرتضے درانی کا شمار ملک کے سینئر صحافیوں میں ہوتاہے۔ ان کی اہلیہ کا اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میںگذشتہ رات انتقال ہوا جہاں وہ زیر علاج تھیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close