شہباز شریف نے رضا کارانہ طور پر نیب کو گرفتاری دی،صدر ن لیگ کس کی سہولت کاری میں مذاکرات کر رہےہیں؟ بڑا دعویٰ آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ڈی جی نیب کی سہولت کاری میں مذاکرات کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے رضا کارانہ طور پر نیب کو

گرفتاری دی۔حافظ حسین احمد کے اس دعویٰ پر اینکر پرسن نے ان سے پوچھا کہ آپ یہ تجزیہ کر رہے ہیں یا خبر دے رہے ہیں، کیونکہ یہ بہت بڑی بات ہے۔اس پر جے یو آئی رہنما نے کہا کہ یہ 100 فیصد خبر ہے۔ شہباز شریف گرفتاری کے دوران ڈی جی نیب کی سہولت کاری میں مذاکرات کر رہے ہیں ، ایسے حالات میں ہماری دعائیں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں۔اس سے قبل اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا تھا کہ پچھلے سال مسلم لیگ ن نے ہمیں آگے کیا اور خود نکل گئے ، اس بار ہم نے انہیں آگے رکھا ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close