ترقیاتی کاموں کاماسٹر پلان تیار کرلیاگیاہے،بزدار حکومت آئندہ دو سالوں میں کیا کرنیوالی ہے؟ خوشخبری سنا دی گئی

رحیم یارخان(پی این آئی)صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے ترقیاتی کاموں کاماسٹر پلان تیار کرلیاگیاہے، آئندہ دو سالوں میں رحیم یارخان میں ترقیاتی کاموں کا انقلاب برپا ہوگا,حلقہ علاقہ اور شہر سے بالا تر ہوکر پورے ضلع میں مثالی ترقیاتی کام کروائے جائیں گے۔ان خیالات کا

اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 6ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم سے بین الاقوامی معیار کے عین مطابق شیخ زید ہسپتال ٹو کی تعمیر کاکام شروع ہوچکا ہے، یہ سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہوگا،آئندہ دو سالوں میں رحیم یارخان میں ترقیاتی کاموں کا انقلاب برپا ہوگا,۔انہوں نے کہا کہ ایاز صادق کے بیان سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچااورانڈیا کا حوصلہ بلند ہوا،ایسے بیان قابل مذمت ہی نہیں قابل گرفت ہیں، اپوزیشن کے جلسے حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، عوام نے تحریک انصاف کو منیڈیٹ دیا ہے،نوازشریف اپنے پاسپورٹ ختم ہونے اور سزا بھگتنا دیکھ کر باقی جماعتوں کو استعمال کررہا ہے جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔مخدوم ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ آنیوالا دور پھر تحریک انصاف کاہے،اپوزیشن کی گیڈر بھبھکیاں کرپشن کیسز سے بچنے کی چال ہے لیکن عمران خان نے صاف کہہ دیا ہے کہ وہ بچ نہیں پائیں گے۔

close