اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کا ترک صدر طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے زلزلے میں ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ۔دونوں رہنماؤں کا دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات پراتفاق۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ
پاکستانی عوام دکھ کی گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطے میں کیا، وزیراعظم عمران خان خان نے ترک صدر سے زلزلے میں ہونے والے جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم نے قدرتی آفت سے متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی کی درخواست کی ۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ترکی نے 2005کے زلزلے میں پاکستان کی بھرپور مدد کی، غم کی اس گھڑی میں ترکی کوہر ممکن مدد کی پیشکش کرتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان اور صدر طیب اردوان کے درمیان پشاور میں مدرسے پر دہشت گردوں کے حملے بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بزدلانہ دہشت گرد حملہ پاکستان کے دشمنوں نے کیا۔دونوں رہنماؤں نے یورپ میں اسلام و فوبیا کی بڑھتی لہر پر تشویش کا اظہارکیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت ، انتہا پسندی کے بڑھتے رجحان کو روکنا ہوگا۔ مسلمہ امہ کے رہنما حضرت محمدﷺ سے مسلمانوں کی محبت کی وضاحت کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ مغرب میں ہولو کاسٹ سے متعلق قوانین موجود ہیں، مغرب کو دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرنا ہوگا۔ انہیں اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں جارحانہ اقدامات سے باز رہنا ہوگا۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات پراتفاق بھی کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں