مسلم لیگ ملکی قومی سلامتی اور استحکام کیخلاف کام کر رہی ہے، کارکنان کو ن لیگ سے علیحدگی کا مشورہ دیدیا گیا، ن لیگ ٹوٹنے کی پیشنگوئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ پی ڈی ایم چوروں کی الائنس ہے ، ہرکسی کے اپنے اپنے مفادات ہیں ،مسلم لیگ ٹوٹ جائیگی ، (ن)لیگ کے قائد نے انڈیا کے میڈیا کو پاکستان کی تضحیک کا موقع فراہم کیا ،اب باتوں سے بات آگے بڑھ گئی جو لوگ پاکستان کے خلاف بولیں ،ان

کا راستہ روکنا چاہیے ۔وہ چک بیلی خان راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر نے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ،جٹھہ ہتھیال میں یوٹیلٹی سٹور کاافتتاح کیا،چک بیلی خان کے مختلف گاؤں میں گیس فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔غلام سرور خان نے کہاکہ یہ حلقہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے پاکستان کا مثالی حلقہ ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ ہر گاؤں میں بنیادی سہولتوں کے فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ اس علاقے کا ایک بد قسمت شخص اس دھرتی کا فرض نہیں ادا کر سکا ،اسکے پاس بہت وقت تھا 35 برس تھے تاہم وہ بد بخت شخص کچھ نہیں کر سکا ،نہ وہ شخص درد دل رکھتاتھا نہ احساس رکھتا تھا،وہ صرف ڈراتا تھا دھمکاتا تھا ووٹ حاصل کرتا تھا ،اسی لئے اتنا عرصہ گزارنے کے باوجود وہ اتنی ذلت آمیز شکست سے ہارا ،ہمیں بہت کچھ کرنا ہے ،ہمیں تعلیمی میدان میں بہت کچھ کرنا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم رنگ روڈ بنا رہے ہیں جس کا بجٹ پچاس ارب روپے ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہسپتال بہت پہلے بن جانا چاہیے تھا لیکن اس بد بخت کے نصیب میں دکھی انسانیت کی خدمت نہیں تھی ،چار بار وزیر پٹرولیم رہنے والے یہ سب کر سکتے تھے انہوں نے نہیں کیا،اس وقت ہمارے لئے سب سے بڑا چلنج مہنگائی اوربیروزگاری ہے ،ہماری ایکسپورٹ بڑھ رہی ہیں روز بروز خوشحالی بڑھ رہی ہے ،جب معیشت کے دشمنوں نے دیکھا کہ کورونا کے باوجود ملک ترقی کر رہا ہے تو انہوں نے پی ڈی ایم بناڈالی جو ایک چوروں کی الائنس ہے ،یہ مودی کی ہاں میں ہاں ملا رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ افواج پاکستان ہماری سرحدوں کے محافظ ہیں ہمارا پسینہ گرتا ہے انکا خون گرتا ہے ،یہ افواج پاکستان کے خلاف بولتے ہیں،ڈی ایم کے ٹوٹنے کے خطرات موجود ہیں ،پی ڈی ایم کے اپنے اپنے مقاصد ہے ،مسلم لیگ ٹوٹ جائے گی ۔انہوںنے کہاکہ موجودہ مسلم لیگ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے خلاف کام کررہی ہے ،مسلم لیگ (ن )کے کارکنوں کو ایسی مسلم لیگ سے کنارہ کش ہونا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ ایاز صادق نے جو کہا نہیں کہنا چاہئے تھا ۔انہوںنے کہاکہ انڈیا کے میڈیا کو پاکستان کی تضحیک کا ن لیگ کی قائد نے موقع فراہم کیا ،اب باتوں سے بات آگے بڑھ گئی جو لوگ پاکستان کے خلاف بولیں راستہ روکنا چاہیے ،ایسے لوگوں کی زبان کاٹنی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ پر پابندی نہیں لگنے چاہیے لیڈر شپ پر پابندی لگنے چاہیے۔

close