علاج پر توجہ دیں ،لندن بیٹھ کر سیاست نہ کریں، ن لیگی رکن اسمبلی کا مشورہ

مریدکی(پی این آئی) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ نواز شریف جو باتیں کررہے ہیں وہ بے سمجھی اور غصہ کی وجہ سے کررہے ہیں ،نواز شریف کا بیانیہ درست نہیں،وہ لندن علاج کی غرض سے گئے انہیں چاہئے علاج پر توجہ دیں ،لندن بیٹھ کر سیاست نہ کریں ۔میڈیا سے گفتگو

کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ایاز صادق کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے ،وہ قومی اسمبلی کے اسپیکر رہ چکے ہیں ان کو چاہیے کہ سوچ سمجھ کر بیان بازی کریں ان کی اور نواز شریف کی اداروں کے متعلق بیان بازی سے ملک دشمن قوتوں کو تقویت پہنچتی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close