ادویات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ، حکومتی پارٹی کے اراکین بھی پھٹ پڑے، ہمیں دوائیاں سستی کرنا ہو ں گی۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے ارکان بھی ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر پھٹ پڑے۔پی ٹی آئی رکن اسمبلی نورعالم خان ایک بار پھر مہنگائی پراپنی ہی حکومت پر برس پڑے، قومی اسمبلی میں
اظہار خیال کرتے ہوئے نورعالم خان نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتے ہیں مگرغریبوں کےلئے خاموش نہیں رہیں گے،غیرمنتخب لوگوں کو لگا دیتے ہیں جن کو معاملے کی سمجھ ہی نہیں ہوتی ۔خواجہ شیراز نے کہاکہ ادویات کی قیمتوں میں510 فیصد اضافہ ہوا، پارلیمنٹ میں سستی کرنے کا اعلان کریں، علی محمد خان نے کہاکہ 94ادویات کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، ادویات کی قیمت میں اضافہ مجبوری میں کیا ، ادویات بلیک میں فروخت ہورہی تھیں۔علی محمد خان نے کہاکہ 89ادویات کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی ہے، ہم نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو نکیل بھی ڈالی ہے،ادویات کی قیمتوں میں اضافہ اس لئے کیا کہ بلیک میں فروخت نہ ہوں۔ریاض فتیانہ نے کہا کہ یہ کہا گیا تھا کہ پرانی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا مگراس پرعمل نہ ہوا ،اگر کیمیکل کی امپورٹ ڈیوٹی کم کردی جاتی تو ادویات کی قیمت میں اضافہ نہ ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں