کچھ پتہ نہیں اسکول کب بند ہو جائیںِ، وزیر تعلیم کا پریشان کن اعلان

کراچی(پی این آئی)کچھ پتہ نہیں اسکول کب بند ہو جائیںِ، وزیر تعلیم کا پریشان کن اعلان،سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہےکہ کورونا کے بعد اب اسکول کھلے ہیں لیکن کچھ نہیں پتہ کہ دوبارہ کب اسکول بند ہو جائیں۔کراچی کے ایک اسکول میں طلبہ میں ٹیبلیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

سعید غنی نے کہا کہ 30 سے زائد نئے اسکولوں میں بھی تعلیم کا سلسلہ جلد شروع کیا جائے گا، سندھ میں 40 ہزار اسکول ہیں اورہمیں کسی این جی او کے رحم کرم پر نہیں رہنا چاہیے، ہمیں خود بھی آگے بڑھ کرایسے اسکول بنانے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا میں اسکول بند رہے اور تعلیم کا نقصان ہوا، اب اسکول کھلے ہیں لیکن کچھ نہیں پتہ کہ دوبارہ کب اسکول بند ہو جائیں۔وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اگراسکول بند ہوتے ہیں تو ان ٹیبلیٹس کے ذریعے بچے گھر بیٹھ کر آن لائن پڑھ سکتے ہیں البتہ بہت سے علاقوں میں انٹرنیٹ اور دیگر سہولیات نہیں لیکن 60 فیصدعلاقوں میں ایسا ممکن ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close