زیر تربیت خواتین پولیس اہل کاروں کا ہتھیار کھولنے اور جوڑنے کا حیران کن مظاہرہ، پولیس حکام بھی حیرت زدہ

کراچی (این این آئی) زیر تربیت خواتین اہل کاروں نے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کو کھولنے اور جوڑنے کا ایسا تیز ترین مظاہرہ کیا کہ پولیس حکام بھی حیران رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس ٹریننگ سینٹر میں زیر تربیت پولیس اہل کار لڑکیاں بازی لے گئیں، حکام کا کہنا ہے کہ اب تک ایسی پیشہ ورانہ

مہارت دیکھنے کو نہیں ملی۔پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد میں پریکٹیکلز میں لیڈی اہل کاروں نے نائن ایم ایم پستول 6 سیکنڈ میں کھولنے، 10 سیکنڈ میں جوڑنے کا شان دار عملی مظاہرہ کیا۔لیڈی اہل کاروں نے کلاشنکوفیں 12 سیکنڈ میں کھول کر اتنے ہی وقت میں جوڑ دیں، سب مشین گنیں کھولنے جوڑنے میں بھی زیر تربیت لیڈی اہل کاروں کو سبقت حاصل رہی۔جی تھری اور ایم پی فائیو رائفلز بھی مہارت سے کھولنے اور جوڑنے کا مظاہرہ کیا گیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں اب تک ایسی پیشہ ورانہ مہارت نہیں دیکھی، کراچی کی 71 لیڈیز اہل کاروں کا یہ بیج مہارت میں سب سے آگے ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں