عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہو جائیں تیار، وفاقی حکومت نے 12 سے 18 ربیع الاول تک ہفتہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم منانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہو جائیں تیار، وفاقی حکومت نے 12 سے 18 ربیع الاول تک ہفتہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم منانے کا اعلان کر دیا، حضور ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی اور خاکوں کا معاملہ، وفاقی حکومت نے 12 سے 18 ربیع الاول تک ملک بھر میں ہفتہ عشقِ رسول ﷺ منانے

کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے کابینہ اجلاس میں ہفتہ عشق رسولؐ منانے کی تجویز دی جس پر وزیر اعظم عمران خان نے پیر نور الحق قادری کی تجویز سے اتفاق کیا اور ہدایت کی کہ ہفتہ عشق رسول ﷺ کا حتمی پلان تیار کیا جائے۔ ہفتہ عشق رسول ﷺ 12 تا 18 ربیع الاول تک جاری رہے گا۔ صوبے بھی وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق ہفتہ عشق رسولؐ منائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close