پنجاب میں کرونا وائرس سے ہونیوالی اموات کنٹرول میں آگئیں، چوبیس گھنٹوں میں کتنی ہلاکتیں ہو ئیں؟

لاہور(پی این آئی ) پنجاب میں کرونا سے اموات کنٹرول میں آ گئیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں ایک مریض کرونا وائرس سے جاں بحق ہوا۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق کرونا وائرس سے مزید 1 ہلاکت کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 2,336 ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے

دوران پنجاب میں کرونا وائرس کے 207 نئے کیسز سامنے آئے، جس سے صوبے میں وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 103,082 ہو گئی۔ ترجمان کے مطابق لاہور میں 75، راولپنڈی میں 37، وہاڑی میں 3، ساہیوال میں 2، گجرات میں 9، بہاولپور میں 8، رحیم یار خان میں 13 اور ملتان میں بھی13 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سرگودھا میں 5، سیالکوٹ میں 2، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 8، میانوالی میں 2، لودھراں میں 2، ڈیرہ غازی خان میں 4، اوکاڑہ میں 2 اور فیصل آباد میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔ چنیوٹ میں 6، چکوال میں 2، حافظ آباد میں 2،گوجرانوالہ میں 2، منڈی بہاالدین میں 2 جب کہ جہلم، قصور، خانیوال اور نارووال میں ایک ایک کیس سامنے آیا۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق اب تک صوبے میں 1,544,067 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جب کہ کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 97,361 ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close