زبان لڑھکنے سے دشمن کے بیانیے کو فائدہ ملے تو یہ ہمارے لئے اچھا نہیں،بیان دیتے ہوئے احتیاط کرنی چاہیے، بڑے وزیر نے بڑے دل کا مظاہرہ کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اویس نورانی نے پہلے ہی اپنے بیان کی وضاحت کر دی اس کو قبول کیا جانا چاہیے ۔ اپوزیشن کی طرف سے ایسی گفتگو قابل قبول نہیںبیان دیتے ہوئے انہیں احتیاط کرنی چاہیے، پی ڈی ایم کے جلسوں میں اپوزیشن کی کبھی اردو اور کبھی

بلوچستان پر زبان لڑھک جاتی ہے ،بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف بہت سی سازشیں بنائی جاتی ہیں زبان لڑھکنے سے ان کے بیانیے کو فائدہ ملے تو یہ ہمارے لئے اچھا نہیں۔پیر کونجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اویس نورانی نے پہلے ہی اپنے بیان کی وضاحت کر دی اس کو قبول کیا جانا چاہیے ۔ اپوزیشن کی طرف سے ایسی گفتگو قابل قبول نہیں بیان دیتے ہوئے انہیں احتیاط کرنی چاہیے ۔ بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف بہت سی سازشیں بنائی جاتی ہیں زبان لڑھکنے سے ان کے بیانیے کو فائدہ ملے تو یہ ہمارے لئے اچھا نہیں ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں