کرونا وائرس کی وبا کے دوران آنے والا کتنا فنڈ عمران خان کے ساتھی ہڑپ کر گئے؟سنگین الزام لگ گیا

منڈی بہاؤالدین (پی این آئی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کے دوران آنے والا فنڈ عمران خان کے ساتھی ہڑپ کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی خطرناک عالمی وبا کے دوران بیرون

ملک سے آنے والا فنڈ عمران خان کے اپنے لوگ ہیں ہڑپ کر گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اتنا فنڈ کہاں گیا؟ کسی کے پاس جواب نہیں ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ یو ٹرن لیتے ہوئے قوم سے جھوٹ بولا ہے۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کر کے بھول گئے ہیں ۔ نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے آج کا نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لیے نوکری کے لیے پریشان اور مایوس ہے۔نوکریاں ناپید ہیں اور وزیراعطم اور ان کی ٹیم اپوزیشن کے ساتھ مقابلے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اس ملک میں لنگر خانے نہیں بلکہ کارخانے دیکھنا چاہتے ہیں۔ نوجوانوں کو لنگر خانوں سے دلچسپی نہیں ہے۔ نوجوانوں کو کارخانے چاہیے ہیں جہاں سے انہیں روزگار ملے گا۔ اپوزیشن کے اتحاد کے متعلق بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتوں نے مل کر اتحاد بنایا ہے جسے اگر بریانی کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا اور اس بریانی میں وہی لوگ ہیں جنہوں نے پچھلے 70 سالوں سے ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے۔واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اس سے قبل اپنے ایک خطاب میں کہا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) حکومت کو سپورٹ کررہی ہیں، اگر وہ آج استعفیٰ دے دیں تو حکومت ختم ہو جائے گی، یہ اپوزیشن اتحاد اپنے فائدے کے لیے جمع ہوئی ہے۔ ان کو عوام سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

close