وزیراعظم عمران خان پوری امت مسلمہ کی آوا ز بن گئے ، فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو خط لکھ کر کیا مطالبہ کر دیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ کو خط لکھا ہے۔ وزیراعظم نے مطالبہ کیا ہے کہ فیس بک سے اسلام مخالف مواد پر پابندی عائد کی جائے۔اسلامو فوبیا اور اسلام مخالف مواد پر ہولو کاسٹ جیسی پابندیاں لگائی جائیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے

خط میں فیس بک انتظامیہ سے اسلام مخالف مواد پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اسلامو فوبیا پھیل رہا ہے، ایسا مواد نفرت ، انتہا پسندی اور تشدد کی حوصلہ افزائی کررہاہے۔فیس بک پر اسلام مخالف نفرت انگیز موادپرمکمل پابندی ہونی چاہی۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں مسلمانوں کے خلاف اسی طرح کا معاملہ دیکھ رہا ہوں،بدقسمتی سے کچھ ممالک میں مسلمانوں کو شہریت کے حقوق حاصل نہیں, مسلمانوں کولباس سےعبادت تک ذاتی انتخاب سےروکاجارہاہے,بھارت میں مسلمانوں کےخلاف قوانین بنائےگئے ، مسلمانوں کومتعدد ممالک میں عبادت کی اجازت نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close