کوئٹہ(پی این آئی)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ عمران خان پانچ سال تو کیا 2020 کا سال بھی پورا نہیں کریں گے۔کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 11 جماعتوں نے خوف سے آزاد ہو کر اتحاد کیا، ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ عوام نے خوف کی زنجیریں توڑی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جلسے میں سیکورٹی کی ذمہ داری حکومت کی ہے، کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی، ہم آج جلسہ ملتوی کر دیں تو کیا سیکیورٹی کا خطرہ ختم ہو جائے گا؟، عمران نیازی کو اکثریت نہیں عسکریت کی سپورٹ تھی وہ بھی ختم ہورہی ہے، عمران خان 15جنوری سے پہلے استعفی دے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا، نوازشریف کی آواز پورے ملک میں گونج رہی ہے،عوام اللہ کے بعد نوازشریف کو مسیحا کی صورت میں دیکھ رہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسے میں نوازشریف نے چشم کشا تقریر کی، نوازشریف نے کہا کہ ریاست کے اوپر ریاست نہیں ہونی چاہیے، کراچی میں ہوٹل پر دھاوا بولا گیا، آئی جی کو اٹھانے کے بعد ثبوت دیا گیا کہ ریاست کے اوپر ریاست کیا ہوتی ہے، سندھ پولیس نے چھٹی کی درخواست دی اور کہا ان حالات میں کام نہیں کرسکتے، ہمیں سندھ حکومت کے مینڈیٹ کا احترام ہے، کراچی واقعے کے بعد عمران خان حکومتی منظر نامے سے غائب ہیں، انہیں بھی نہیں معلوم کس نے کیا کیا؟۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں