شہبازشریف کے خلاف ناقابلِ تردید ثبوت مل گئے، نہیں بچ سکے گا ،وزیر اعظم عمران خان نے بڑا انکشاف کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ شہبازشریف کے خلاف ناقابلِ تردید ثبوت مل گئے ۔ایک انٹرویومیں قائد حزب اختلاف کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ لندن سے شہباز شریف کو واپس نہیں آنا تھا مگر کرونا کی وجہ سے وہ وطن واپس آگئے، ہمیں شہبازشریف کیخلاف ایسے شواہد اور ثبوت مل گئے

ہیں کہ اب وہ بچ نہیں سکے گا، 300 ارب روپے سے زائد رقم کی ہیر پھیر کے یہ تمام ثبوت دستاویزات کی شکل میں موجود ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہماری کوشش ہے ایسا ملک بنائیں جو قرض لینے کے بجائے غریب ممالک کو مدد فراہم کرے، کوشش کررہے ہیں پناہ گاہیں بنائیں تاکہ مزدوروں کو فراہم کی جاسکے اور مزدو رہائش کی رقم بچا کر اہل خانہ کو بھیج دیں، ہم غریبوں کیلئے ہیلتھ کارڈ سہولت لائے تاکہ شہریوں کا مفت علاج ہوسکے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close