سی پیک اتھارٹی کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھا دیئے گئے، اتھارٹی کے تمام اقدامات کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا

اسلام آباد( آئی این پی) سینیٹ میں اپوزیشن نے جزائر سے متعلق آرڈیننس ایوان میں پیش نہ کیئے جانے پر احتجاجا علامتی واک آئوٹ کیا جبکہ چیئرمین سینیٹ نے حکومت کو پیر کو آرڈیننس ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سینیٹر میاں رضاربانی نیسی پیک اتھارٹی کی قانونی حیثیت کے

حوالے سے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس کا آرڈیننس ایک دفعہ جاری ہوا اس کے بعد وہ لیپس ہو گیا اب ہمیں نہیں پتہ کہ اس اتھارٹی کا قانون موجودہے یا نہیں، یہ آرڈیننس لیپس ہو ا ہے ،اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی لیگل اتھارٹی نہیں ہے جتنے بھی ایکشن ہوئے ہیں وہ غیر قانونی ایکشن ہوئے ہیں ، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ سی پیک کسی ایک حکومت کانہیں ریاست کا منصوبہ ہے، اس کو کامیابی سے آگے لے جایا جائے گا ، یہ گیم چینجر ہے، کوئی کام آئین و قانون کے خلاف نہیں کیاجائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close