سردیوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ بارشیں زیادہ ہونگی یا کم؟ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی )محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر خالد ملک کا کہنا ہے کہ رواں برس موسم سرما کے آغاز میں زیادہ بارشیں نہیں ہونگی جس کی وجہ سے سموگ اور دھند کی لہر بڑھنے کا امکان ہے، لاہورشہرکا موسم خشک رہے گا، ٹھنڈی ہواچلنے سے درجہ حرارت میں مزید کمی ہو گی،موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی شہر میں سموگ

پھیلنے کے خدشات بھی بڑھ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت اب کم ہونا شروع ہوگا،آنے والے دنوں میں گرد آلود موسم رہے گا،سردیاں تاخیر سے شروع ہوں گی،رواں برس خشک موسم اور سموگ کے باعث موسمی بیماریاں بھی بڑھ جائیں گی، پنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا۔

close