سندھ میں گورنر راج اور ملک میں مارشل لا کا نفاذ، سینئر سیاسی شخصیت نے بڑا دعویٰ کر دیا

کراچی (پی این آئی) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج اور ملک میں مارشل لاکا کوئی امکان نہیں ھے ۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نجی دورے پر سانگھڑ کے نواحی علاقے شاہ پور چاکر پہنچے مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کے تعلقہ شہدادپور کے جنرل

سیکریٹری ابوبکر عباسی کے رسم نکاح میں شرکت کی ۔مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کے رہنما مولانا عبد الجبار کے صاحبزادے ابوبکر عباسی جوکہ جے یو آئی کے تعلقہ شہدادپور کے جنرل سیکرٹری ہیں ان کا نکاح مدرسہ تاج المساجد میں پڑھایا ۔نکاح کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں گورنر راج اور ملک میں مارشلا کا کوئی امکان نہیں ھے ،گزشتہ دوسال سے ملک کوئی اور چلا رہا ہے ،تمام اضلاع میں تعینات ڈی سی اور ایس ایس پی کی کوی حیثیت نہیں ھے ، اس وقت سندھ کے پولیس افسران جس طرح چھٹی پر جارھے ہیں میری نظر میں یہ احتجاج ھے اور اگر یہی صورتحال جاری رھی تو پورے ملک کی سول بیورو کریسی بھی اس نتیجے پر پہنچ سکتی ھے سندھ میں گورنر راج اور ملک میں مارشلا کا کوئی امکان نہیں ھے ،مولانا فضل الرحمن کی آمد کے سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اور تمام داخلی اور خارجی راستوں سے گزرنے والی تمام گاڑیوں کی اسنیپ چیکنگ بھی کی گئی اس موقع پر جے یو آئی کے عہدیداران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں