ن لیگ بپھر گئی، کیپٹن صفدر کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے والا انسداد دہشت کردی کے کیس میں عدالت سے مفرور ہے، پی ٹی آئی کا متحرک کارکن ہے

کراچی(پی این آئی)ن لیگ بپھر گئی، کیپٹن صفدر کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے والا انسداد دہشت کردی کے کیس میں عدالت سے مفرور ہے، پی ٹی آئی کا متحرک کارکن ہے،پولیس نے تصدیق نے ہے کہ مزارقائد کے تقدس کی پامالی پرکیپٹن (ر) محمد صفدرکے خلاف تھانہ بریگیڈ میں مقدمہ درج کرانے والا مدعی وقاص

احمد عدالت سے مفرور ہے۔پولیس کے مطابق ملزم وقاص احمد خان کےخلاف تھانہ سپرہائی وےمیں مقدمہ درج ہے جس میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل ہے۔ملزم کیخلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے،مقدمے میں ہنگامہ آرائی اورکار سرکار میں مداخلت کی بھی دفعات ہیں۔پولیس نے احسن آباد میں زمینوں پر ناجائز قبضوں کیخلاف کارروائی کی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی سپریم کورٹ کے حکم پرکرنے گئے تھے، ملزمان نے مزاحمت کی۔پولیس کے مطابق وقاص احمد ودیگر کیخلاف 25 اگست 2019 کو مقدمہ درج ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close