موٹر وےواقعہ کا مرکزی کردار عابد، کہاں منتقل کر دیا گیا؟ کتنے عرصے بعد کھانا کھایا؟ کیسی نیند سویا؟ کونی سی شدید خواہش پوری ہو گئی؟ حیرت انگیز گفتگو

لاہور (این این آئی) لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو سخت سکیورٹی کی نگرانی میں کیمپ جیل لایا گیا جہاں ملزم کو تنہا چکی میں بند کردیا گیا، عابد ملہی کا کہناتھا کہ ایک مہینے بعد پیٹ بھر کر کھانا کھایا اور سکون کی نیند سویا،والدین سے ملنا چاہتا تھا یہ خواہش پوری ہو گئی۔نجی ٹی وی

کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں سیالکوٹ موٹروے پرخاتون زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو کیمپ جیل میں منتقل کیا گیا، ملزم عابد کو تنہا رکھا گیا اور جیل کی چکی میں بند کردیا گیا۔گھنائونے کام کرنے والے درندہ نماں ملزم کا کہناتھا کہ گرفتاری دینے سے قبل ہر فرد پولیس والا لگا جو اس کو دیکھتے ہی گولی مار دے گا،ایک ماہ تک خوف کے آثار طاری رہے، مارے خوف و وہشت کے ایک ماہ تک ڈرا سہما رہا، گرفتاری دینے کے بعد پہلی بار اچھی طرح سویا اور پیٹ بھر کرکھانا کھایا۔ملزم عابد ملہی نے بتایا کہ وہ گرفتاری سے قبل والدین سے ملنا چاہتا تھا،یہ خواہش پوری ہو گئی،گرفتاری کے بعد خود کو محفوظ سمجھنے لگا ہوں، عدالت جو بھی سزا دے گی قبول کروں گا۔ جیل حکام کا کہناتھا کہ مرکزی ملزم کو شناخت پریڈ ہونے تک فیملی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہو گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close