تنظیم سازی مکمل نہ ہونے سے پنجاب میں تحریک انصاف غیر فعال ہونے لگی، نچلی سطح پر کارکن پریشان، اعلیٰ قیادت توجہ دے، مطالبہ کر دیا گیا

لاہور (این این آئی) پنجاب میں تحریک انصاف بحیثیت سیاسی تنظیم غیر فعال ہو گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی سیاسی طاقت کا مرکز سمجھے جانے والے پنجاب میں تحریک انصاف بحیثیت سیاسی تنظیم سنگین انوعیت کی مایوسی، بد نظمی اور لاوارثی کے سبب غیر فعال ہو چکی۔نجی ٹی وی کے مطابق بیورو کریسی کے عدم

تعاون کے سبب عوام کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی کام نہ ہونے اور حکومت کی جانب سے مہنگائی پر قابو نہ پانے کی وجہ سے انتخابی حلقے ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی عہدیداروں کیلئے نو گو ایریا بن گئے ۔ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی عہدیداروں کے درمیان سخت قسم کے شکوے شکایات اور اختلافات موجود ہیں تو دوسری جانب منتخب اراکین اسمبلی اور وزرا کیساتھ پی ٹی آئی کے تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں جبکہ لاہور کے 40 میں سے 15 سے زائد پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر غیر اعلانیہ طور پر حلقہ اور تنظیمی سیاست سے کنارہ کش ہو چکے جبکہ یونین کونسل پر تنظیم سازی نہ ہونے کیوجہ سے عوام اور تحریک انصاف کے درمیان روابط کم ترین سطح پر جا پہنچے۔۔۔۔

close